منگلورو، 27 / ستمبر (ایس او نیوز) منگلورو ایئر پورٹ پر کسٹم افسران نے دبئی سے آنے والے پانچ مسافروں سے جملہ 46.52 لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط کیا ۔
محکمہ کسٹمز کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دبئی سے اسمگل کیے گئے سونے کی یہ ضبطی 23 اور 24 ستمبر کو ہوئی تھی ۔ کسٹمز کی تلاشی کے دوران پانچ مسافروں نے 24 قیراط کا کُل 775 گرام سونا ضبط کیا گیا ہے جسے انہوں نے اپنے زیر جامہ ، ٹرالی بیگ کی سلاخوں اور ایئر پوڈس کے اندر چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی ۔